سعودی عرب، ساڑھے 11 ارب ریال کرپشن کے الزام میں 32 افراد گرفتار

533

ریاض: سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے کرپشن اور منی لانڈڑنگ کے میگا سکینڈل پر پانچ غیرملکیوں سمیت 32 افراد کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کے عہدیداروں، پولیس اور دوسرے سرکاری ملازمین کی ملی بھگت سے بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ کی جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: 

محمد بن سلمان کا آرامکو کے مزید شئیرز فروخت کرنے کا عندیہ

سعودی عرب، اقامے کے سہ ماہی اجراء اور تجدید کی منظوری

سعودی عرب نے دنیا کا دسواں طاقتور ترین سپر کمپیوٹر متعارف کرا دیا

سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کاروباری افراد سرکاری ملازمین اور غیرملکی عناصر پر مشتمل اس کرپٹ مافیا نے مجموعی طور پر مختلف ذرائع سے 11 ارب 50 کروڑ ریال کی رقم بیرون ملک منتقل کی۔

 اس کیس میں پانچ غیرملکی عناصر کو بینک میں رقم جمع کرانے کیلئے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ان کے قبضے سے 90 لاکھ ریال برآمد کیے گئے ہیں، یہ افراد رقم بینک کے ذریعے بیرون ملک بھیجنا چاہتے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here