سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 15 ملین ڈالر کمی

553

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مرکزی بینک کے پاس غیرملکی زرِمبادلہ ذخائر کی مالیت ہفتہ وار بنیادوں پر 0.12 فیصد کم ریکارڈ کی گئی۔ 

22 جنوری تک ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے پاس غیرملکی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 12998.4 ملین ڈالر تھا جو گزشتہ ہفتے کے 13013.8 ملین ڈالر کے مقابلے میں 15 ملین ڈالر کم تھا۔

مرکزی بینک کی جانب سے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

ملک میں مجموعی طور پر سٹیٹ بینک کے علاوہ دیگر بینکوں کے پاس غیرملکی لیکویڈ زرِمبادلہ ذخائر کا حجم 20106.5 ملین ڈالر ہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس خالص ذخائر کا حجم 7108.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here