این 45 شاہراہ تعمیر و بحالی کیلئے کورین ایگزم بینک 49 ملین ڈالر قرض دیگا

826

اسلام آباد: پاکستان اور کوریا کے ایگزم بینک نے اقتصادی معاونت ترقیاتی فنڈ (ای ڈی سی ایف) کے تحت این 45 شاہراہ (لوئردیر میں چکدرہ تا تیمرگرہ سیکشن) کو بہتر بنانے کیلئے 49.045 ملین ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط کر دئیے۔

پاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امور نور احمد اور ایگزم بینک کوریا کی جانب سے بینک کے سینئیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر شن ڈونگ ینگ نے قرض معاہدے پر دستخط کئے۔

معاہدے کے تحت چکدرہ سے لوئیر دیر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز تیمرگرہ  تک 38.95 کلومیٹر حصہ کو وسعت دی جائے گی اور اس میں بہتری لائی جائے گی۔

اس منصوبہ کی کل لاگت 60.740 ملین ڈالر ہے جس میں ایگزم بینک 49.045 ملین ڈالرآسان قرضہ کی صورت میں فراہم کرے گا۔ باقی فنڈز(11.695) ملین ڈالر حکومت پاکستان فراہم کرے گی۔

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی اس منصوبہ کو مکمل کرے گی، یہ منصوبہ اس شاہراہ کی بحالی اور اس میں بہتری لانے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے جس سے رابطوں میں بہتری آئے گی اور این 45 شاہراہ کا موثر استعمال یقینی بنایا جائیگا۔

منصوبہ کے تحت رابطہ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر بھی کی جائے گی جس سے پڑوسی وسطی ایشیائی ریاستوں سے تجارت کو فروغ ملے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here