’دو کمپنیوں نے پاکستان میں ڈرونز بنانا شروع کر دیے‘

جلد ڈرونز اتھارٹی متعارف کروا رہے ہیں، تھری ڈی پرنٹرز سے متعلق بھی پالیسی لائیں گے: وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری

731

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ دو کمپنیوں نے پاکستان میں ڈرونز بنانا شروع کر دیے ہیں، ڈرونز ٹیکنالوجی کے لیے سافٹ ویئر میں ہم بہت بہتر ہیں، ہارڈ ویئر میں کچھ پیچھے ہیں، ڈرونز کا استعمال زرعی شعبے میں بھی کریں گے۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ فور وہیلز الیکٹرک وہیکلز پالیسی جلد لا رہے ہیں، اگلے پانچ سالوں میں روایتی گاڑیوں سے الیکٹرک وہیکلز پر جائیں گے، کوشش ہے کہ الیکٹرک وہیکل پر ڈیوٹی صفر کر دیں۔

یہ بھی پڑھیے: 

پاکستان میں فائیوجی ٹیکنالوجی کب متعارف کرائی جائیگی؟

‘یہ ٹیکنالوجی بنائیں اور 10 کروڑ ڈالر انعام پائیں’، ایلون مسک کی پیشکش

ٹیکنالوجی سے انسانوں کو خطرہ، 2025ء تک ساڑھے آٹھ کروڑ نوکریاں ختم ہو جائیں گی

وفاقی وزیر نے کہا کہ جلد اپنی ڈائیلسز، ایکس رے اور وینٹی لیٹرز مشین بنائیں گے، جتنا پیسہ ٹیکنالوجی میں ہے اتنا روایتی صنعت میں نہیں ہے، بہت جلد ڈرونز اتھارٹی متعارف کروا رہے ہیں اور تھری ڈی پرنٹرز سے متعلق بھی پالیسی لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ درست نہیں کہ حکومت وعدے پورے نہیں کر رہی، ہم نے میرٹ پر بھرتیاں کی ہیں، کرپشن ختم کرنے کا کہا تھا اور وہ کر رہے ہیں۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی معاملات صوبوں کے پاس ہیں، کراچی کی سڑکیں خراب ہیں تو یہ معاملہ صوبائی ہے، اگلی بار سندھ میں صوبائی حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہو گی۔

ان کا کہنا تھاکہ صوبائی محکموں میں خرابی ضرور ہے، ہمیں اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی پر بات کرنی چاہیے، سیاسی جماعتوں کے انٹرنل اسٹرکچر اور صوبوں کے فریم ورکس پر بحث ہونی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here