مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان میں کتنی کاریں فروخت ہوئیں؟

کاروں کی فروخت میں پہلی ششماہی میں 13.42 فیصد، پیداوار میں 1.93 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن

743

اسلام آباد: رواں مالی سال 2020-21ء کی پہلی ششماہی میں کاروں کی فروخت میں 13.42 فیصد جبکہ پیداوار میں 1.93 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2020ء کے دوران ملک بھر میں کاروں کے 67 ہزار 26 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2019ء کے دوران کاروں کی فروخت 59 ہزار 94 یونٹس رہی تھی۔ یوں کاروں کی فروخت سات ہزار 932 یونٹس یعنی 13 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 

’ٹینک بنا رہے ہیں، کاریں نہیں بنا سکتے‘

سال 2020ء: ملک بھر میں کتنی کاریں فروخت ہوئیں؟

قیمتیں بڑھنے کے باوجود پانچ ماہ میں تقریباََ 55 ہزار کاریں، آٹھ لاکھ موٹرسائیکلز فروخت

اسی طرح جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران کاروں کی پیداوار بھی 1.93 فیصد اضافہ سے 60 ہزار 862 یونٹس کے مقابلہ میں 62 ہزار 41 یونٹس تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہنڈا کاروں کی فروخت میں 72.90 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فروخت کا حجم چھ ہزار 916 یونٹس کے مقابلہ میں 11 ہزار 958 یونٹس تک بڑھ گیا۔ سوزوکی سوئفٹ کی فروخت 12.14 فیصد کی کمی سے 1136 یونٹس کے مقابلہ میں 998 یونٹس تک کم ہو گئی۔

اسی طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹویوٹا کرولا کاروں کی فروخت مین بھی 28.23 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور فروخت کا حجم 11 ہزار 742 یونٹس کے مقابلہ میں 8427 یونٹس تک کم ہو گیا۔

دوسری جانب پاما کے مطابق سوزوکی کلٹس کی فروخت میں بھی 20.50 فیصد اضافہ سے 4546 یونٹس کے مقابلہ میں 5478 یونٹس تک پہنچ گئی۔ سوزوکی آلٹو کی فروخت میں 31.43 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور فروخت کا حجم 23 ہزار 658 یونٹس کے مقابلہ میں 16 ہزار 221 یونٹس تک کم ہو گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here