ڈیوڈنڈ آمدن پر ودہولڈنگ محصولات 27 فیصد اضافے سے 9 ارب 10 کروڑ تک جا پہنچے

562

اسلام آباد: رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ڈیوڈنڈ آمدن پر ود ہولڈنگ محصولات میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

لارج ٹیکس پیئرز آفس کراچی کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2020ء کے دوران ڈیوڈنڈ آمدن پر ودہولڈنگ ٹیکس وصولیاں 9.1 ارب روپے تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اس مد میں 7.17 ارب روپے ٹیکس وصولیاں ہوئی تھیں۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ڈیوڈنڈ آمدنی پر 27 اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لارج ٹیکس پیئرز آفس کے حکام نے کہا ہے کہ ڈیوڈنڈ آمدن پر ود ہولڈنگ ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ کی بنیادی وجہ کارپوریٹ سیکٹر کی شرح منافع میں ہونےوالا اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاﺅن کے بعد کارپوریٹ سیکٹر کی آمدنی بڑھی ہے۔ جب حکومت نے جون 2020ء میں لاک ڈاﺅن کے خاتمہ کا اعلان کیا اور باقاعدہ طور پر تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کی منظوری دی تو اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی سے کارپوریٹ سیکٹر کے منافع جات میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2020ء کے دوران ڈیوڈنڈ آمدن پر ود ہولڈنگ ٹیکس وصولیاں 65 فیصد اضافہ سے 2.34 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ دسمبر 2019ء کے دوران اس مد میں 1.42 ارب روپے ٹیکس وصولیاں ہوئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here