پنجاب میں پانچ ترقیاتی سکیموں کیلئے 19 ارب سے زائد فنڈز منظور

1026

لاہور: پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے سڑکوں اور توانائی کی پانچ ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 19 ارب دو کروڑ 57 لاکھ 15 ہزار روپے کی منظوری دیدی۔

صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا 21واں اجلاس چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ عبد اللہ خان سنبل کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب اکنامک محرک منصوبہ (سول ڈویژنز ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں دیہی رسائی منصوبہ (فیز ٹو ) کیلئے پانچ ارب 78 کروڑ 16 لاکھ 27 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: 

پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے انویسٹر ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں کاروباری آسانی کے حوالے سے ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ متعارف

اسی طرح پنجاب اکنامک محرک منصوبہ (سول ڈویژنز راولپنڈی، سرگودھا اور گوجرانوالہ میں دیہی رسائی منصوبہ فیز ٹو) کیلئے چار ارب 38 کروڑ 6 لاکھ 32 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔

بورڈ نے پنجاب اکنامک محرک منصوبہ (سول ڈویژنز فیصل آباد، لاہور اور ساہیوال میں دیہی رسائی منصوبہ فیز ٹو) کیلئے تین ارب 90 کروڑ 96 لاکھ 6 ہزار روپے، راولپنڈی میں راولپنڈی مری کشمیر روڈ (38 کلومیٹر) کی تعمیر و مرمت و بحالی کیلئے دو ارب 65 کروڑ 65 لاکھ 41 ہزار روپے  کی منظوری دی۔

اسی طرح نیٹ زیرو انرجی بلڈنگ کے ڈیزائن اور تعمیر کیلئے دو ارب 29 کروڑ 73 لاکھ 9 ہزار روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ سمیت متعلقہ صوبائی محکموں کے اعلیٰ افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران سمیت سینئر چیف کوآرڈینیشن جاوید لطیف، اسسٹنٹ چیف کوآرڈینیشن شاہد ادریس نے بھی شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here