جاپان سکھر میں موسمیاتی ریڈار کی تنصیب کیلئے تین ارب کی گرانٹ دیگا

712

اسلام آباد: جاپان سکھر میں موسمیاتی ریڈار کی تنصیب کے لئے 3.078 ارب روپے کی گرانٹ فراہم کرے گا۔

اس ضمن میں گزشتہ روز سیکرٹری اقتصادی امور نور احمد اور پاکستان میں جاپان کے سفیر مستودہ کونی نوری نے معاہدے پر دستخط کئے۔ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ریڈار کی تنصیب سے موسم کے حوالے سے بروقت اطلاعات کے حصول میں مدد ملے گی جس سے قدرتی آفات پر قابو پانے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا جبکہ قدرتی آفات سے نقصانات کی شرح کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

جاپان سے پاکستان کو ترسیلات زر میں 52.1 فیصد اضافہ

’500 سے زائد جاپانی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان آنا چاہتی ہیں‘

جاپان کی ریستوران انڈسٹری تیزی سے دیوالیہ کیوں ہو رہی ہے؟

اس موقع پر سیکرٹری اقتصادی امور نور احمد نے کہا کہ جاپان پہلے بھی پاکستان کے کچھ شہروں میں موسمیاتی ریڈار نصب کر چکا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار اور تعاون پر مبنی تعلقات قائم ہیں جنہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جاپان کی اقتصادی معاونت نے پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے ریڈار کی تنصیب کیلئے معاونت پر جاپانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بامعنی اور بامقصد تعلقات کے فروغ کے لئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here