وزیراعظم کا جنوبی پنجاب کے کسانوں کیلئے خصوصی پیکج کو جلد حتمی شکل دینے کا حکم

772

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کے کسانوں کیلئے خصوصی پیکج کی جلد از جلد تیاری اور سے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے

گزشتہ روز وزیراعظم سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگر، وہاڑی سے رکنِ اسمبلی اورنگزیب خان کھچی اور نور محمد خان بھابھا شامل تھے۔

دوران ملاقات جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ اور کسانوں کیلئے خصوصی پیکیج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا رکن اسمبلی اورنگزیب کھچی نے وزیرِ اعظم کو وہاڑی میں کیڈٹ کالج کے قیام کی تجویز پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرکے لوگوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مساوی مواقع نہیں دیئے گئے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ کے قیام کا مقصد ان اضلاع پر توجہ مرکوز کرکے ان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کسانوں کیلئے خصوصی پیکیج کی تجاویز تیار کر رہی ہے جس کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here