سمگلنگ میں ملوث کسٹمز اہلکاروں کا تبادلہ

636

اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے مبینہ طور پر سمگلنگ سرگرمیوں میں ملوث کسٹمز حکام کا اسلام آباد ائیرپورٹ سے تبادلہ کر دیا۔ 

نمائندہ پرافٹ اردو کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمز کلیکٹرویٹ اسلام آباد نے انسپیکٹرز قاضی آیاز الدین، ارشد بن انعام، حولدار محمد سلطان، عرفان اشتیاق اور ایل ڈی سیز بابر لطیف کیانی اور نعمان اعجاز کو وفاقی بورڈ برائے ریونیو ہیڈکوارٹر کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ڈرائی پورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کسٹمز نے پانچ کروڑ کے موبائل فونز سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جولائی تا اکتوبر، پاکستان کسٹمز نے 23 ارب کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کیں

دوسری جانب، انسپیکٹرز منیر افضل، تصویز مصطفیٰ، احتشام خورشید، ایل ڈی سیز شاہد ظفر، اویس طارق اور سپائی مدثر حسین اور ارسلان جاوید کو اسلام آباد ائیرپورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ واضح رہے کہ کسٹمز حکام نے اسلام آباد ائیرپورٹ سے گزششہ ہفتے 50 ملین روپے مالیت کے 1300 سے زائد قیمتی موبائل فونز کی سمگلنگ ناکام بنائی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here