پہلی ششماہی، پاکستان نے مصالحہ جات کی برآمدات سے کتنے کروڑ ڈالر کمائے؟

607

اسلام آباد: رواں مالی سال 2020-21ء کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران مصالحہ جات کی برآمدات میں 4.55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم چار کروڑ 10 لاکھ 71 ہزار ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر2019ء کے دوران مصالحہ جات کی برآمدات سے تین کروڑ 92 لاکھ 84 ہزار ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اسی طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مصالحہ جات کی برآمدات میں 17 لاکھ 87 ہزار ڈالر یعنی 4.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بالحاظ وزن مصالحہ جات کی برآمدات 7.34 فیصد اضافہ سے 10 ہزار 231 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 10 ہزار 982 میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں۔

پی بی ایس کے مطابق دسمبر 2019ء کے مقابلہ میں دسمبر 2020ء کے دوران مصالحہ جات کی برآمدات 27.61 فیصد اضافہ سے 76 لاکھ 12 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 97 لاکھ 14 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مزید برآں نومبر 2020ء کے مقابلہ میں دسمبر 2020ء کے دوران مصالحہ جات کی برآمدات میں 96.64 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2020ء میں برآمدات سے 49 لاکھ 40 ہزار ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا جبکہ دسمبر 2020ء میں مصالحوں کی برآمدات کا حجم 97 لاکھ 14 ہزار ڈالر تک بڑھ گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here