سعودی عرب نے دنیا کا دسواں طاقتور ترین سپر کمپیوٹر متعارف کرا دیا

804

ریاض: سعودی عرب نے دمام 7 کے نام سے دنیا کا دسواں طاقتور ترین سپر کمپیوٹر لانچ کر دیا۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی تیل کمپنی آرامکو اور سعودی ٹیلی کام کمپنی نے مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے دنیا کا دسواں طاقتور ترین سپر کمپیوٹر بنا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دمام 7 سپر کمپیوٹر الظہران ٹیکنو ویلی میں ایس ٹی سی کی ذیلی کمپنی سولیوشنز کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے اس سے آرامکو کو تحقیق اور تلاش کے کاموں میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ دمام 7 کے بعد سعودی عرب کے پاس موجود سپر کمپیوٹرز کی تعداد پانچ ہو گئی ہے جبکہ سپر کمپیوٹرز کے معاملے میں چین 214 کمپیوٹرز کے ساتھ پہلے، امریکہ 113 کے سپر کمپیوٹرز کے ساتھ دوسرے اور 34 سپر کمپیوٹرز کے ساتھ جاپان تیسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کا سب سے طاقتور سپر کمپیوٹر جاپان کا فوگاکو ہے جو گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here