ویڈیو شئیرنگ موبائل ایپ ٹک ٹاک دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی موبائل ایپ بن گئی۔
بھارت میں 29 جون 2020 کو بائٹ ڈانس کی ملکیتی کمپنی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے باوجود ٹک ٹاک کی مقبولیت میں کمی نہ آ سکی، آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے بعد کئی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے ٹک ٹاک کے مقابلے میں اپنی موبائل ایپس متعارف کرائیں لیکن ٹک ٹاک کے مقابلے میں مقبولیت حاصل نہ سکیں۔
سینسر ٹاور کی سٹور انٹیلی جنس ڈیٹا ڈائجسٹ کے مطابق سال 2020 کی چوتھی سہ ماہی میں گوگل پلے سٹور پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی موبائل ایپس کی رینکنگ جاری کی گئی۔
بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد متبادل کے طور پر MX TakaTak، Josh اور موج جیسی ‘میڈ اِن انڈیا’ کے نام سے موبائل ایپس متعارف کرائی گئیں، سینسر ٹاور کی رپورٹ کے مطابقMX TakaTa ایپس ڈاؤن لوڈ کی رینکنگ میں 14ویں نمبر پر رہی۔
گلوبل ایپ اکانومی پر نظر رکھنے اور مارکیٹ انٹیلی جنس سروسز فراہم کرنے والی کمپنی نے اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ ٹک ٹاک پر بھارت میں پابندی کے باوجود 2020 میں بالخصوص چوتھی سہ ماہی میں ٹک ٹاک دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی موبائل ایپ رہی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ “گلوبل ڈاؤن لوڈز کی جانب سے 2020 کی چار سہ ماہی میں سے تین سہ ماہی میں ٹک ٹاک سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئی”۔ بھارت میں موبائل ایپ پر پابندی سے 2020 کی پہلی سہ ماہی سے ایپ کی ڈاؤن لوڈنگ شرح میں 46 فیصد کمی آئی۔
بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں سالانہ اعتبار سے موبائل ایپ کی ڈاؤن لوڈنگ میں ابھی تک اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق “پہلی پانچ موبائل ایپ میں سے فیس بک جیسی بڑی کمپنیاں بھی ٹک ٹاک سے پیچھے رہی، ٹک ٹاک کے علاوہ زوم صرف نان فیس بک ایپ میں سے پہلی پانچ موبائل ایپس میں شامل ہے۔”۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکہ میں زوم مسلسل تیسری سہ ماہی میں ڈاؤن لوڈ ہونے والی موبائل ایپس میں سرِفہرست رہی، کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے دفاتر اور سکولز بند ہونے کی وجہ سے زوم موبائل ایپ کو دوسری سہ ماہی میں سب سے زیادہ 41 ملین صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا۔
یورپ میں بھی دوسری سہ ماہی میں ٹک ٹاک سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئی، ٹک ٹاک کی سب سے بڑی مارکیٹ روس میں (31 فیصد)، ترکی میں (18 فیصد) اور یوکرین میں (سات فیصد) صارفین نے ٹک ٹاک کو ڈاؤن لوڈ کر رکھا ہے۔ یورپ میں گوگل پلے پر ٹک ٹاک سرِفہرست رہی، ایپ کے مسلسل پانچویں سہ ماہی میں بھی 20 ملین سے زائد ڈاؤن لوڈ رہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک نے 2020 میں واٹس ایپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، 2019 میں واٹس ایپ سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی موبائل ایپ قرار پائی تھی۔ ٹک ٹاک کے 2020 میں تقریباََ 987 ملین کے قریب ڈاؤن لوڈ رہے جس میں سالانہ 37 فیصد اضافہ ہوا ہے۔