فیصل آباد میں آٹھ غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیز سیل

632

فیصل آباد: فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے شہر میں آٹھ غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کر کے مذکورہ سوسائیٹیز کو سِیل کر دیا۔

ایف ڈی اے نے اس کے علاوہ شہر بھر میں تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشنز کرکے غیرقانونی تعمیرات کو مسمار بھی کیا۔

ترجمان ایف ڈی اے نے کہا ہے کہ اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایا کی سربراہی میں ایک ٹیم نے نجی ہاؤسنگ سکیموں کے قانونی سٹیٹس کا جائزہ لیا اور ایف ڈی اے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی آٹھ ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو سِیل کر دیا گیا۔

سِیل ہونے والی ہاؤسنگ سکیموں میں کرن ویلی، عمیر ٹاؤن، جے ایم ویلی، ایس ایم ڈی سٹی-1 اور 2، مدنی گارڈن، آئیڈیل ویلی اور سندل سٹی شامل ہیں، مذکورہ سوسائیٹیز کو ریکوسیٹ منظوری کے بغیرتعمیر کرنے پر سِیل کیا گیا۔

مذکورہ ٹیم نے تمام ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر سِیل اور ان کے اسٹرکچر کو ختم کر دیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here