پشاور میں 20 منزلہ ڈیجیٹل کمپلیکس کیلئے وفاق کا 16 کنال اراضی دینے کا عندیہ

760

پشاور: وفاقی حکومت نے پشاور میں 20 منزلہ ڈیجیٹل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 16 کنال کمرشل اراضی صوبائی حکومت کو فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

جمعرات کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور مشیر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاءاللہ بنگش کی زیرصدارت پشاور ڈیجییٹل کمپلیکس کے قیام کے لئے اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پشاور ڈیجییٹل کمپلیکس کے قیام کے لیے اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پشاور ڈیجییٹل کمپلیکس کے قیام کے لیے 16 کنال کمرشل زمین فراہم کرے گی جس پر 20 منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: 

خیبرپختونخوا حکومت نے پہلے سرکاری محکمہ میں ای آفس سسٹم متعارف کرا دیا

73 فیصد پاکستانی ڈیجیٹل بینکنگ سے استفادہ کرتے ہیں: سروے رپورٹ

پاکستان ڈیجیٹل ادائیگی کے جدید نظام رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل

پشاور ڈیجییٹل کمپلیکس خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر کے فروغ کے لیے ایک بڑا منصوبہ ہے جس سے پشاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنے گا۔

پشاور ڈیجییٹل کمپلیکس خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور وفاقی محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

ڈیجیٹل کمپلیکس میں آئی ٹی پارک، سائنس اینڈ آئی ٹی انوویشن پارک، ڈیٹا سینٹر، انکیوبیشن سینٹر، کو ورکنگ سپیس، ڈسپلے سینٹر اور آڈیٹوریم سمیت آئی ٹی سے متعلقہ دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پشاور میں 20 منزلہ سٹیٹ آف دی آرٹ ڈیجیٹل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے فروری 2020ء میں کے پی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پی سی ایس آر کے مابین باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here