73 فیصد پاکستانی ڈیجیٹل بینکنگ سے استفادہ کرتے ہیں: سروے رپورٹ

589

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ چند سالوں کے دوران نوجوان طبقہ کی جانب سے استعمال میں اضافہ کے باعث ڈیجیٹل بینکنگ کو فروغ حاصل ہوا ہے۔

پی ڈبلیو سی اور اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی کے سروے نتائج کے مطابق پاکستان میں بینک اکاﺅنٹس کھلوانے والے 82 فیصد صارفین چند ماہ کے دوران صرف ایک مرتبہ بینک جاتے ہیں جبکہ 73 فیصد صارفین اپنی بینکنگ ضروریات پوری کرنے کے لئے ڈیجیٹل بینکاری کی سہولیات سے استفادہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 

سال 2020ء: پاکستان کا بہترین ڈیجیٹل بینک کونسا رہا؟

ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے ’راست‘ نظام کا اجراء

ڈیجیٹل پاکستان: ایف بی آر کو 76 فیصد ٹیکسز، ڈیوٹیز آن لائن موصول

پاکستان ڈیجیٹل ادائیگی کے جدید نظام رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل

رپورٹ کے مطابق 84 فیصد صارفین بینک سے رقوم نکلوانے کے لئے اے ٹی ایمز کا استعمال کرتے ہیں جبکہ 67 فیصد موبائل بینکنگ اور 55 فیصد انٹرنیٹ بیکنگ کی سہولیات سے مستیفد ہوتے ہیں اور صرف 17 فیصد صارفین ہی فون بینکنگ کی سہولیات سے استفادہ کرتے ہیں۔

مزید برآں پاکستان میں 86 فیصد بیکنگ صارفین فنڈز ٹرانسفر کے لئے جبکہ 85 فیصد اکاﺅنٹ کے بیلنس کی معلومات کے لئے موبائل بینکنگ کی سہولت حاصل کرتے ہیں۔

اسی طرح 75 فیصد صارفین بلز کی ادائیگی جبکہ صرف 17 فیصد صارفین مراعات سے مستفید ہونے کے لئے ڈیجیٹل سروس استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 30 تا 39 سال کی عمر کے افراد میں 76 فیصد بیکنگ صارفین انٹرنیٹ بینکاری کی سہولتوں سے استفادہ کرتے ہیں۔ ملک میں نوجوان طبقہ کی جانب سے استعمال میں اضافہ کے باعث ڈیجیٹل بینکاری کا شعبہ نمایاں ترقی کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here