سعودی عرب کی شیئرز مارکیٹ میں غیرملکیوں کے حصص میں 1.3 ارب ڈالر اضافہ

517

جدہ: سعودی عرب کی شیئرز مارکیٹ میں غیرملکیوں کے حصص میں 1.3 ارب ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

سعودی سٹاک ایکسچینج (تداول) نے 14 جنوری 2021ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب میں غیرملکیوں کےشیئرز کی قدر میں 1.3 ارب ڈالر یعنی 5.056 ارب ریال کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی شیئرز مارکیٹ میں 7 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیرملکی سرمایہ کار 209.798 ارب ریال کے مالک تھے، دوسرے ہفتے کے اختتام پر وہ 214.855 ارب ریال مالیت کے شیرز کے مالک بن گئے۔

غیرملکیوں کے شیئرز کی قدر میں اضافے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ غیرملکیوں کے شیئرز کی قدر بڑھ گئی ہے۔ دوسرا یہ کہ مقیم سرمایہ کاروں اور دیگر افراد کے شیئرز کی قدر میں 66.3 ملین ریال کے حساب سے اضافہ ہوا ہے۔

تداول کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی سرمایہ کاروں کے شیئرز کی قدر میں 56.48 ارب ریال کا اضافہ ہوا ہے۔ پہلے سعودی شہری 8.852 کھرب ریال مالیت کے شیئرز کے مالک تھے، اضافے کے بعد ان کے شیئرز کی قدر 8.909 کھرب ریال ہو گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here