سال 2020ء: بینکنگ سیکٹر کے ڈیپازٹس تین کھرب اضافہ سے 17 کھرب سے متجاوز

540

اسلام آباد: گزشتہ سال 2020ء کے دوران بینکنگ سیکٹر کے ڈیپازٹس میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 18 سال کے مقابلہ میں سال 2020ء کے دوران بینک ڈیپازٹس میں 3.204 کھرب روپے کا نمایاں اضافہ ہوا اور سال کے اختتام پر بینک ڈیپازٹس کا حجم 17.876 کھرب روپے تک پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال میں ڈیپازٹس کے 10 فیصد کے مساوی قرضے جاری کئے گئے ہیں اور 2020ء میں بینکاری کے شعبہ کے قرضوں کا حجم  332 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایس بی پی کے مطابق سال 2020ء کے دوران بینکوں نے ٹی بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز میں 3.186 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کی جبکہ دوران سال حکومتی پیپرز میں کی جانے والی مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 11.552 کھرب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس طرح 2020ء کے دوران بیکنگ سیکٹر کی سرمایہ کاری کی شرح میں 38 فیصد اضافہ ہوا، دوران سال بینکاری کے شعبہ کے خالص غیرملکی اثاثہ جات اور ملکی اثاثوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here