سال 2020ء: پاکستان کا بہترین ڈیجیٹل بینک کونسا رہا؟

715

اسلام آباد: پاکستان سمیت مالیاتی نظام میں ڈیجیٹل سسٹ روز افزوں ترقی کر رہا ہے اور صارفین کی آسانی کیلئے ہر مالیاتی ادارہ ڈیجیٹل سسٹم کو بہتر سے بہتر بنانے پر کام کر رہا ہے۔

پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ سے لاکھوں صارفین استفادہ کرتے ہیں اور ہر بینک نے موبائل ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعے خدمات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کو 2020ء کا بہترین ڈیجیٹل بینک قرار دیا گیا ہے۔ یو بی ایل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یو بی ایل پاکستان کا تیزی سے ترقی کرتا ہوا ڈیجیٹل بینک ہے جس کو 2020ء میں دوسری مرتبہ پاکستان بینکنگ ایواڈ سے نوازا گیا ہے۔

یو بی ایل کے صدر شہزاد دادا نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل کا مستقبل ہے اور 2020ء میں یو بی ایل نے کئی نئی پراڈکٹس متعارف کرائی ہیں جبکہ کئی نئی چیزوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ بینک کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here