سوئی ناردرن کی ایکسپورٹ سیکٹر کو بلاتعطل گیس فراہمی کی یقین دہانی

679

لاہور: چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) عادل بشیر نے ایکسپورٹ سیکٹر کو بلاتعطل گیس فراہمی پر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزلمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

چیئرمین اپٹما نے سوئی ناردرن کے نئے ایم ڈی سید علی جاوید ہمدانی کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ایکسپورٹ سیکٹر کو گیس کی نارمل سپلائی یقینی بنائیں گے۔

سوموار کو چیئرمین اپٹما عادل بشیر نے ایس این جی پی ایل کے نئیے سربراہ سے ملاقات کی، چیئرمین اپٹما پنجاب عبدالرحیم ناصر اور دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات کے دوران عادل بشیر نے بتایا کہ پورے پنجاب میں گیس کا کم پریشر ہے جس سے برآمداتی شعبے کی پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے ایم ڈی سے درخواست کی کہ گیس کے اصل استعمال کی تصدیق کر کے ایڈہاک بلوں کو واپس لیا جائے، جن ملز کی جانب سے لوڈ میں اضافے کی درخواستیں آئی ہیں، ان کو جلد پراسس کیا جائے، اسی طرح انڈسٹریل سے کیپٹو پر منتقلی کی درخواستوں کو بھی جلد نمٹایا جائے۔

ایس این جی پی ایل کے سربراہ نے اس موقع پر ٹیکسٹائل انڈسٹری کی کارکردگی کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here