سعودی آرامکو نے ایشیائی خریداروں کو تیل کی ترسیل کم کر دی

آرامکو نے شمالی ایشیا میں دو ریفائنریوں کیلئے دس فیصد، بھارت کی تین ریفائنریوں کیلئے 26 فیصد تیل کی ترسیل کم کرنے کا اعلان کیا ہے

746

ریاض: سعودی عرب کی قومی تیل کمپنی آرامکو نے بعض ایشیائی خریداروں کیلئے فروری 2021ء میں تیل کی رسد ایک چوتھائی تک کم کر دی ہے۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق آرامکو نے گاہکوں کی طلب میں کمی سے متعلق مذکورہ اقدام اس تناظر میں کیا ہے کہ حکام نے فروری اور مارچ کے دوران 10 لاکھ بیرل تیل یومیہ کی پیداوار خیرسگالی کے جذبے کے طور پر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا بحران کی وجہ سے سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں مزید کمی کا فیصلہ

سعودی عرب نے اوپیک پلس کے آخری اجلاس میں رکن ملکوں کو اس بات کا یقین دلایا تھا کہ تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ طور پر 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی لائی جائے گی۔

سعودی آرامکو نے شمالی ایشیا میں دو ریفائنریوں کی طلب میں دس فیصد کمی کی ہے جبکہ بھارت کی تین ریفائنریوں کی طلب میں 15 تا 26 فیصد کمی کی گئی ہے۔

تجارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے تیل کی ترسیل میں مزید کمی سے منڈی کی پوزیشن بہتر ہو گی۔

علاوہ ازیں یہ بھی امکان ہے کہ ایشیائی ممالک آئل ریفائنریوں کی اصلاح و مرمت اسی موسم میں کرتے ہیں، اس تناظر میں ایشیا کی طرف سے تیل کی طلب میں خود بخود کمی واقع ہو گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here