کورونا، چین کی جی ڈی پی گروتھ 1970ء کے بعد کم ترین سطح پر

559

بیجنگ: کورونا وائرس نے دنیا کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے تاہم چین کی معیشت قدرے جلد بحالی کی جانب گامزن ہوئی ہے اس کے باوجود 1970ء کے بعد چین کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی جانب سے 13 مالیاتی اداروں سے کرائے گئے جائزہ سروے کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ چین کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی ) کی شرح نمو 2020ء کے دوران کورونا وائرس کے باعث دو فیصد رہی جو چار عشروں سے زیادہ عرصے کی کم ترین سطح ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 

چین میں برقی گاڑیوں کی فروخت میں 10 فیصد اضافہ

سال 2020ء: چین کی تجارت میں 1.9 فیصد اضافہ، حجم پانچ کھرب ڈالر ہو گیا

کورونا وائرس نے دوسرے ملکوں کی طرح چینی معیشت کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے، 2019ء میں چین کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 6.1 فیصد رہی تھی جو 2020ء میں کم ہو کر دو فیصد پر آ رہی جو 1970ء کے عشرے کے بعد اب تک کی کم ترین سطح ہے۔

سروے نتائج کے مطابق کورونا وائرس نے سب سے پہلے چین پر ہی حملہ کیا تاہم وہ بڑی تیزی سے اس کی گرفت سے نکلنے میں کامیاب رہا لیکن اس دوران لاک ڈاﺅن کی وجہ سے اس کی جی ڈی پی کی شرح نمو سالانہ بنیاد پر چار فیصد گر گئی۔

کورونا وبا کے باوجود چین واحد بڑی معیشت ہے جس کی اقتصادی شرح نمو مثبت رہی۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) نے رواں سال چینی اقتصادی شرح نمو 7.9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم یہ اس کے 8.2 فیصد شرح نمو کے سابقہ اندازے سے کم ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here