اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی (کیو اے یو) اسلام آباد میں الیکٹرک بائیک سروس کا آغاز کر دیا گیا جو یونیورسٹی کے طلباء کے لئے پاکستان کی پہلی الیکٹرک بائیک شیئرنگ سروس ہے۔
یہ سروس قائداعظم یونیورسٹی ایلومنی ایسوسی ایشن کی جانب سے متعارف کرائی گئی ہے جس نے کیمپس میں طلباء کی سہولت کے لئے پہلے ہی متعدد اقدامات کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:
پاکستان میں الیکٹرک بسوں کی مینوفیکچرنگ، دو نئی کمپنیاں میدان میں
سفری سہولیات میں انقلاب، پاکستان میں پہلی الیکٹرک بائیک شئیرنگ سروس کا آغاز
اس سہولت کے آغاز کے ساتھ ہی کیو اے یو پہلی پاکستانی یونیورسٹی بن گئی ہے جہاں طلباء اور عملہ کیمپس کے اندر ایک جگہ سے دوسری جگہ آمدورفت کیلئے الیکٹرک بائیک کا استعمال کرے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے اس اقدام کی تعریف کی اور امید کی کہ طلباء اور یونیورسٹی کے عملہ کیمپس کے اندر سفر کرنے کے لئے اس سستی اور ماحول دوست موٹر سائیکل سے فائدہ اٹھائے گا۔
سی ای او رومر پاکستان نے بریفنگ میں بتایا کہ استعمال میں آسان یہ الیکٹرک بائیک پہلے ہی اسلام آباد میں بہت زیادہ مانگ پر ہیں اور عام لوگوں کو استعمال کے لئے دستیاب ہیں۔