بجٹ سے قبل ایف بی آر نے سٹیک ہولڈرز سے انکم ٹیکس کے حوالے سے تجاویز طلب کر لیں

623

اسلام آباد: فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال میں ٹیکس پالیسی سے متعلق ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس اور دیگر کاروباری و ٹیکس تنظیموں سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے اس حوالہ سے جاری مراسلہ کے مطابق ایف بی آر اس وقت فنانس بل 2021-22ء کے لئے تجاویز مرتب کرنے میں مصروف ہے۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس پالیسی کے حوالہ سے تمام فریقوں کے اجتماعی دانش سے مستفید ہونے کے ضمن میں ملک بھر کے تمام چیمبرز آف کامرس، کاروباری تنظمیوں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور دیگر تمام سٹیک ہولڈرز سے 15 فروری 2021ء تک تجاویز ایف بی آر کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملک بھر کے تمام چیمبرز آف کامرس، کاروباری تنظمیوں، ٹیکس بارایسوسی ایشنز اور دیگر تمام سٹیک ہولڈرز سے ٹیکس کی بنیاد میں وسعت، محصولات میں اضافہ، حقیقی آمدنی پر پراگریسو ٹیکسیشن، ٹیکس استثنیٰ کے مرحلہ وار خاتمہ، ٹیکس میں بے ضابطگیوں کے خاتمہ، ٹیکس گزاروں کی سہولیات کی فراہمی اور کاروبار میں آسانیوں اور ٹیکسیشن میں ایکویٹی کے شعبوں میں تجاویز دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here