حکومت کا ’پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل‘ لانے کا فیصلہ

بل کا مقصد پاکستانی صارفین کے ڈیجیٹل ڈیٹا کا تحفظ، ابتدائی طور پر پالیسی انفرادی صارف کیلئے ہو گی، تمام بین الاقوامی قواعد اور سوشل میڈیا کمپنیوں کی پالیسیوں کو مدنظر رکھا گیا ہے، وزیر آئی ٹی سید امین الحق

991

اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے پاکستانیوں نے ڈیجیٹل ڈیٹا کے تحفظ کیلئے ’پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل‘ منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مسودہ حتمی مراحل میں ہے۔

جمعرات کو وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی اور وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ بل میں بنیادی اہمیت بطور سبجیکٹ صارف کو دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 

ڈیجیٹل پاکستان: ایف بی آر کو 76 فیصد ٹیکسز، ڈیوٹیز آن لائن موصول

ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے ’راست‘ نظام کا اجراء

پاکستان ڈیجیٹل ادائیگی کے جدید نظام رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل

دراز ڈاٹ پی کے پر سوشل میڈیا کے جعلی فالوورز کی خریدو فروخت کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ پالیسی انفرادی صارف کے لئے ہے، بزنس کنزیومر اس میں شامل نہیں، ڈیٹا بل میں تمام بین الاقوامی قواعد اور سوشل میڈیا کمپنیوں کی پالیسیوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کا مقصد پاکستانی صارفین کے ڈیٹا کا تحفظ اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، بل کی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت و تجاویز شامل ہیں۔

سید امین الحق نے کہا کہ ڈیٹا پروٹیکشن بل انسانی حقوق، ڈیجیٹل رائٹس سمیت بنیادی حقوق کا احاطہ کرتا ہے۔ بل کے درافٹ کو قانونی شکل دینے کے لئے متعلقہ محکمے کو جلد ارسال کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیحات میں پاکستان کے عام شہریوں کے ڈیجیٹل ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ بل کی منظوری کے بعد پاکستانی صارفین کا ڈیٹا بین الاقوامی معیار کے مطابق محفوظ ہو سکے گا۔

واضح رہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل حتمی مراحل میں ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی کی ہدایت پر بل میں پرائیویسی اور معاشی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے نکات شامل کئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here