لاہور نیویارک ٹائمز کی 2021ء کے بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل

1324

اسلام آباد: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے تاریخی اندرون شہر لاہور کو 2021 میں 52 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ 

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز اپنے قارعین سے ایک سروے میں ان کے پسندیدہ مقامات کے بارے میں سوالات پوچھے، جس میں امریکی اخبار نے سیاحوں کی 2000 سے زائد افراد کی رائے بعد 2021 میں ان کے پسندیدہ سیاحتی مقامات کی فہرست تیار کی ہے جو سیاحوں کو بدترین سال کے دوران راحت، خوشی اور حوصلہ افزاء رکھے۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ دنیا نے پاکستان کی ممکنہ سیاحت کا اعتراف کیا ہو، اس سے قبل بھی سیاحتی اعتبار سے پاکستان کے مختلف سیاحتی مقامات کی بدولت ‘فوربس’ اور ‘کونڈے ناسٹ ٹریول’ جیسے عالمی جریدوں کے ذریعے پاکستان کو سیاحت کے لیے چُنا گیا اور اس سے قبل بھی سیاحوں کو اس ملک کے حسین نظارے دیکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

امریکی اخبار کے ایک قاری حنین اقبال نے اندرونِ شہر سے متعلق کہا کہ “یہ شہر خاص کر موسمِ سرما میں آپ کی پرورش کرتا ہے۔ یہ آپ کے لیے اپنی بانہیں کھول دیتا ہے، پھر آپ کو کھلاتا اور گلے سے لگا لیتا ہے”۔

یہ بھی پڑھیے:

دس ماہ  میں عالمی سیاحت کو 93 ارب 50 کروڑ ڈالر کا نقصان

خیبرپختونخوا حکومت کا مزید 27 ریسٹ ہاؤسز سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ

امریکی اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور اپنی ثقافت، تاریخ اور مہمان نوازی کی وجہ سے بہترین شہرون میں سے ایک ہے۔

دیگر ممالک کے شہروں میں سے مصر کے Siwa Oasis، کولمبیا کے شہرLlanos، بھارت کے Kaliya Dhrow، اسپین کے Northern Mariana Islands، ایران کے اصفہان اور دیگر ممالک کے شہر اس فہرست میں شامل تھے۔

اس دوران، چئیرمین نیشنل ٹوررازم کوآرڈی نیشن بورڈ سید ذوالفقار عباس بخاری نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زولفی بخاری نے کہا کہ “لاہور نیویارک ٹائمز کے 2021 میں سیروتفریح کے مقامات میں شامل کیا گیا ہے۔ لاہور کی ثقافت، گرم جوشی، مہمان نوازی اور دنیا کے حیرت انگیز کھانے سیاحوں کے انتظار میں ہیں۔ لاہور ہر سیاح کی فہرست میں ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here