دسمبر 2020ء میں کاروں کی فروخت میں 20 فیصد اضافہ

911

لاہور: پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ اعتبار سے گاڑیوں کی فروخت میں 15 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر 2019 کے مقابلے میں دسمبر 2020 میں گاڑیوں کے 13870 یونٹس فروخت کیے گئے۔ 

تاہم، اس دوران (پاما کی نان میمبر) لکی موٹر کارپوریشن کِیا کی گاڑیوں کی فروخت کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے تو دسمبر 2020 میں کِیا گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ اعتبار سے 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دسمبر 2019 کے مقابلے میں انڈس موٹر کمپنی اور ہونڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کی گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ اعتبار سے بالترتیب 72 فیصد اور 76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب، پاک سوزوکی کی فروخت میں سالانہ 13 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:

سال 2020ء: چینی موٹر ساز کمپنی فاء نے 30 لاکھ گاڑیوں کی فروخت کا ریکارڈ بنا دیا

بی ایم ڈبلیو کا 2023ء تک 20 فیصد الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان

ٹاپ لائن ریسرچ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہنڈائی نشاط نے دسمبر 2020 میں 511 یونٹس فروخت کیے جبکہ کِیا موٹر نے اس دوران 600 یونٹس فروخت کیے۔

نومبر 2020 کے مقابلے میں دسمبر 2020 میں ماہانہ اعتبار سے گاڑیوں کی فروخت میں چار فیصد کمی ہوئی۔ ہنڈا اٹلس کارز پاکستان کی ماہانہ اعتبار سے فروخت میں 21 فیصد جبکہ انڈس موٹرز کی فروخت میں 19 فیصد کمی ہوئی۔

اس دوران، اٹلس ہونڈا نے دسمبر 2020 میں موٹرسائیکلز کے 106030 یونٹس فروخت کیے، یہ سالانہ اعتبار سے 25 فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر مالیاتی سال 2021 کی پہلی ششماہی میں اٹلس ہونڈا موٹرسائیکلز کی فروخت میں سالانہ 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ، ٹریکڑز کی فروخت میں سالانہ 188 فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن دسمبر 2020 میں ماہانہ اعتبار سے صرف تین فیصد ہی اضافہ ہوا، ملت ٹریکٹرز کی فروخت میں سالانہ 196 فیصد (ماہانہ 28 فیصد)اضافہ ہوا جبکہ الغازی ٹریکٹرز کی فروخت میں سالانہ 146 فیصد اضافہ (ماہانہ 62 فیصد کمی) ریکارڈ کی گئی۔

ٹاپ لائن ریسرچ نے کہا کہ “شرح سود میں کمی اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنے کی وجہ سے ہمیں گاڑیوں کی طلب میں اضافے کی توقع ہے”۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here