ٹویٹر نے ٹرمپ کے حامیوں کے 70 ہزار اکائونٹ بند کر دیئے

608

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے پارلیمنٹ کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے دائیں بازو کی سازشی تھیوری کیو اینون (QAnon) سے وابستہ ہونے پر 70 ہزار سے زیادہ اکاﺅنٹ بند کر دیئے ہیں۔

ٹویٹر نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ فسادات کو مزید بڑھاوا دینے کے خدشے کے پیش نظر ٹرمپ کا ٹویٹر اکاﺅنٹ مستقل طور پر جبکہ ان کے حامیوں کی جانب سے سازشی نظریات کو ہوا دینے کے واقعات روکنے کیلئے 70 ہزار سے زیادہ اکاﺅنٹس بند کر دیئے ہیں۔

ٹویٹر نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امریکی دارالحکومت اور ریاستی دارالحکومتوں کی عمارتوں پر 17 جنوری کو ممکنہ دوسرے حملے سمیت پرتشدد مظاہروں کو روکنا ہے۔

دائیں بازو کی سازشی تھیوری کیو اینون  کے مطابق یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ٹرمپ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث شیطان کے پجاری عالمی لبرل گروہ کے خلاف خفیہ جنگ لڑ رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here