اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کیپٹل مارکیٹ ٹیکس اصلاحات کیلئے مشاروتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق ممبر اِن لینڈ ریونیو پالیسی مذکورہ کمیٹی کے چئیرمین ہوں گے۔
مشاورتی کمیٹی کے دیگر ارکان میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کے کمشنر سیکورٹیز مارکیٹ شوذب علی، پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ ایچ خان اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے چیف فنانشل آفیسر احمدعلی مٹھا شامل ہیں۔
ایف بی آر کے چیف انکم ٹیکس پالیسی کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے، کمیٹی نئے مالی سال کے بجٹ تک ٹیکس پالیسی کا جائزہ لے گی۔
کمیٹی ڈیبٹ اینڈ ایکویٹی مارکیٹ کی ترقی، کموڈٹی فیوچرز، میوچل فنڈ اور انشورنس سیکٹر کے فروغ کیلئے مخصوص مختصر اور درمیانی مدت کے اقدامات کی تجاویز بھی دے گی۔
کمیٹی کیپٹل مارکیٹ اور شئیرہولڈرز کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ بھی لے گی، اس کے علاوہ کمیٹی کیپٹل مارکیٹ ٹیکس اصلاحات کے ضمن میں متعلقہ فریقوں سے مشاورت اور رائے بھی طلب کرے گی۔