سال 2020ء: چینی موٹر ساز کمپنی فاء نے 30 لاکھ گاڑیوں کی فروخت کا ریکارڈ بنا دیا

484

بیجنگ: چین کی موٹر ساز کمپنی فرسٹ آٹو موٹیو ورکس ( ایف اے ڈبلیو) نے کہا ہے کہ 2020ء کے دوران اس کی آمدنی سالانہ بنیاد پر 12.5 فیصد اضافے کے ساتھ 695 ارب یوآن (107 ارب ڈالر ) رہی جس کی وجہ گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کورونا کی صورت حال کے باوجود اس کی آمدنی میں سالانہ بنیاد پر 12.5 فیصد اضافہ ہوا۔

کمپنی کے مطابق سال 2020ء کے دوران کل 30 لاکھ 70 ہزار گاڑیاں فروخت کی گئیں جن سے آمدنی کا حجم 695 ارب یوآن رہا۔

سب سے زیادہ فروخت اس کی سیڈان برانڈ ہونگچی کی ہوئی جس کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ رہی جو سالانہ بنیاد پر 100 فیصد زیادہ ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here