بجلی مزید مہنگی، صارفین پر آٹھ ارب 40 کروڑ کا بوجھ پڑے گا

885

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اکتوبر اور نومبر 2020ء کے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اکتوبر اور نومبر 2020ء کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ جنوری 2021ء کی بلوں میں تمام ترسیلی کمپنیوں کے تمام صارفین سے وصول کی جائے گی تاہم پچاس یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک صارفین اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نیپرا نے اکتوبر کے ایف سی اے کی مد میں 29 پیسے جبکہ نومبر کے لیے 76 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی جس سے مجموعی طور پر بجلی صارفین پر آٹھ ارب 40 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

اس سے قبل سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اکتوبر کیلئے ایف سی اے کی مد میں 57 پیسے جبکہ نومبر کیلئے 95 پیسے فی یونٹ نرخ بڑھانے کی درخواست کی تھی جس کے حوالے سے 30 دسمبر کو نیپرا کے اجلاس میں بحث ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here