کورونا ویکسین لگوانے سے کتنی مدت کیلئے وائرس سے تحفظ مل سکے گا؟

668

نیویارک: فارماسیوٹیکل کمپنی موڈرینا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی کی تیار کردہ کووڈ-19 ویکسین وائرس کے خلاف چند سال تک تحفظ فراہم کر سکے گی، وائرس سے بچاؤ کی مدت کے تعین کا انحصار ویکسین سے متعلق مزید اعدادوشمار کی دستیابی پر ہے۔

امریکی بائیو ٹیک کمپنی نے گزشتہ سال کورونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف کارآمد ویکسین چند ہی ہفتوں میں تیار کرنے کا دعویٰ کر کے دنیا کو حیران کر دیا تھا، کمپنی کو یورپین کمیشن سے ویکسین کے استعمال کی منظوری بھی مل گئی ہے۔

کسی بھی ویکسین کی تیاری، آزمائش اور نتائج کے حوالے سے عام طور پر مہینوں اور سالوں کی مدت درکار ہوتی ہے تاہم ویکسین کے حوالے سے طبی سائنسدان اور ریگولیٹری ادارے اس الجھن میں  مبتلا ہیں کہ ایک بار لگائے جانے کے بعد کتنی مدت کیلئے ویکسین وائرس سے تحفظ فراہم کر سکے گی۔

یہ بھی پڑھیے: ویکسین کی پہلی کھیپ رواں ماہ ملنے کی توقع، اسلام آباد میں ویکسی نیشن سینٹر قائم

سی ای او موڈرینا اسٹیفن بینسل (Stephane Bancel) نے مالیاتی سروسز Oddo BHF گروپ کی جانب سے منعقد کیے گئے ایک ایونٹ میں کہا تھا کہ “میڈیا میں ایک سے دو ماہ میں ویکسین کی تیاری کے خواب دکھائے گئے تھے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ انسانوں میں ویکسین کے ذریعے پیدا ہونے والے اینٹی باڈیز کا خاتمہ بہت آہستہ ہوتا ہے، ہمیں یقین ہے کہ ہماری تیار کردہ ویکسین کچھ سالوں تک ممکنہ طور پر تحفظ فراہم کرے گی۔

بینسل نے مزید کہا کہ ان کی کمپنی کی ویکسین برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی اقسام کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here