ایک ہفتے میں 22 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

614

اسلام آباد: پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.06 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہفتہ کے دوران 22 اشیاء کی قیمت میں اضافہ، چھ کی قیمت میں کمی اور 23 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق 7 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مشترکہ آمدنی والے گروپ کیلئے مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کا اضافہ ہوا جس کی بنیادی وجہ اشیائے خوراک کی قیمتوں میں اضافہ تھا۔

گزشتہ ہفتہ میں چینی کی قیمت میں 7.21 فیصد، سرخ مرچ کی قیمت میں 5.54 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمت میں 2.72 فیصد، گڑ 1.56 فیصد، کوکنگ آئل 1.51 فیصد، بناسپتی گھی 2.5 کلوگرام، ایل پی جی 10.02 فیصد، پیٹرول 2.15 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 1.66 فیصد اضافہ ہوا۔

تاہم اس کے برعکس مرغی کی قیمت 10.74 فیصد، ٹماٹر 7.21 فیصد، پیاز 4.65 فیصد، انڈے 3.63 فیصد، آٹا 2.61 فیصد اور آلو کی قیمت میں 2.54 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

17 ہزار 732 روپے ماہانہ آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.17 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا، 17 ہزار 733 روپے سے لیکر 22 ہزار 888 روپے،  22 ہزار 889 روپے سے لیکر 29 ہزار 517 روپے، 28 ہزار 518 روپے سے لیکر 44 ہزار 175 روپے اور اس سے زیادہ ماہانہ آمدنی والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.05، 0.02، 0.01، 0.10 اور 0.06 فیصد کا اضافہ ہوا۔

دوسری جانب مہنگائی کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتی فیصلہ سازی اور قیمتوں پر نظر رکھنے کے لئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا گیا ہے، اس نظام کے تحت شماریات بیورو اشیائے ضروریہ کا ڈیٹا ملک بھر کے اضلاع سے حاصل کر کے اس کا تقابلی جائزہ مرتب کرے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here