کیلی فورنیا: الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک ای کامرس کمپنی ایمازون کے بانی جیف بیزوز کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔
ایلون مسک ٹیسلا میں اکثریتی شیئرز کے مالک ہیں اور گزشہ سال ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتوں میں اضانے کا انہیں بہت زیادہ فائدہ پہنچا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق ایلون مسک 185 ارب ڈالرز دولت اور اثاثوں کے مالک ہیں۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز نیویارک سٹاک میں ٹیسلا کے حصص کے نرخ 6.3 فیصد اضافے کے ساتھ 803.78 ڈالر پر پہنچ گئے جس سے سٹاک مارکیٹ میں کمپنی کی کی مجموعی مالیت 750 ارب ڈالر سے اوپر چلی گئی۔