بلغاریہ میں پاکستانی سفارتخانے کے فنڈز میں کروڑوں کی خوردبرد، نیب ریفرنس دائر

سابق سفیر بابر ہاشمی اور طفیل قاضی 2016ء سے 2018ء تک سفارتخانے کے فنڈز ذاتی استعمال میں لاتے رہے، ایمبیسی کے فنڈز نکلوا کر چیف اکائونٹنٹ کے پاس کوئی رسید بھی جمع نہیں کرائی جاتی تھی، نیب ریفرنس احتساب عدالت میں جمع

817

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے بلغاریہ میں پاکستانی سفارتخانے کے فنڈز میں کروڑوں روپے کی خوردبرد کا ریفرنس سماعت کیلئے احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔

نیب راولپنڈی کی طرف سے بلغاریہ میں سابق سفیر اے ایس بابر ہاشمی کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کیا گا ہے جبکہ ریفرنس میں سفارتخانے کے سابق اکائونٹنٹ طفیل قاضی کو کرپشن میں معاونت کے الزام میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بابر ہاشمی اور طفیل قاضی 2016ء سے 2018ء تک سفارتی فنڈز میں کرپشن کی، ملزمان سفارتخانے کے فنڈز ذاتی استعمال میں لاتے رہے، ایمبیسی کے فنڈز نکلوا کر چیف اکائونٹنٹ کے پاس کوئی رسید بھی جمع نہیں کرائی جاتی تھی۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ نئے اکائونٹنٹ کی بلغاریہ میں تعیناتی کے بعد فنڈز میں کرپشن کا انکشاف ہوا، بلغاریہ ایمبیسی میں کرپشن کا معاملہ دفتر خارجہ نے خود تحقیقات کے لئے نیب کو بھجوایا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here