سی این جی اسٹیشنز، غیر برآمدی صنعتوں کو گیس فراہمی بند

686

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کیلئے سی این جی اور غیر برآمدی صنعتوں کو گیس کی فراہمی منقطع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، مقامی گیس کی کمی کو ایل این جی درآمد کر کے پورا کیا جا رہا ہے،امید ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں گیس پریشر مزید بہتر ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: 

تیل و گیس کی تلاش کیلئے 20 نئے بلاکس کی نیلام کا فیصلہ

فلوٹنگ یونٹس کے ذریعے اہم صارفین کو گیس فراہمی کا منصوبہ شروع

بدھ کو ایک بیان میں ندیم بابر نے کہا کہ معاہدے کے مطابق گیس کمپنیاں سردیوں میں کیپٹو پاور انڈسٹریز کو گیس فراہم کرنے کی پابند نہیں تاہم دسمبر کے آخری ہفتے تک کیپٹو پاور انڈسٹری کو گیس کی فراہمی جاری رہی۔

ندیم بابر نے کہا کہ غیر برآمدی صنعتیں گیس کی عدم دستیابی میں بجلی سے اپنی ضرورت پوری کر سکتی ہیں، 15 نان ایکسپورٹ انڈسٹریز کے پاس بجلی کنکشن موجود ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مقامی گیس کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے، مقامی گیس کی کمی کو ایل این جی درآمد کر کے پورا کیا جا رہا ہے، جنوری اور دسمبر میں گھریلو صارفین کی طرف سے گیس کی طلب میں اضافہ دوگنا ہوجاتا ہے، امید ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں گیس پریشر مزید بہتر ہو جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here