وباء سے نمٹنے، معیشت کو سنبھالنے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کی تعریف

611

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے سال 2020ء کے دوران لچک اور استقلال کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ژیائو ہانگ یونگ نے سال نو کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے 2020ء، جو ایک مشکل سال تھا، میں ملکی معیشت کو مشکلات سے نکالنے کیلئے بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کی عالمگیر وبا سے نمٹنے میں ایشیائی ترقیاتی بینک اُن اولین کثیرالجہتی ترقیاتی شراکت داروں میں شامل تھا جس نے پاکستان کو وبا سے نمٹنے کے لئے حفاظتی آلات، ادویات اور طبی عملہ کو تربیت کی فراہمی سمیت دیگر معاونت فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی میں پاکستان کے ساتھ معاونت کے معاملہ پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔ پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک کے معاونتی فہرست کے اولین ممالک میں شامل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک معاشی استحکام، بڑھوتری، استقلال و لچک اور ملازمتوں کے مواقع میں اضافہ کی کوششوں کے ذریعہ پاکستان کی معاشی بحالی کی جدوجہد میں تعاون کے لئے پرعزم ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here