جاپان سے پاکستان کو ترسیلات زر میں 52.1 فیصد اضافہ

582

اسلام آباد: جاپان میں کام کرنے والے پاکستانی ورکرز کی جانب سے ترسیلات زر ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے دوران 52.1 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جاپان میں مقیم پاکستانی ورکرز نے جولائی سے لے کر نومبر 2020ء تک کی مدت میں تین کروڑ 81 لاکھ ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دو کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے 52.1 فیصد زیادہ ہے۔

نومبر 2020ء میں جاپان میں کام کرنے والے پاکستانی ورکرز نے 70 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال نومبرمیں 40 لاکھ 90 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

حکومت کی جانب سے قانونی اور بینکنگ چینل سے ترسیلات زر میں اضافہ کیلئے اقدامات و ترغیبات کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 26.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here