‘پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس میں 44 فیصد اضافہ’

597

کراچی: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ 2020ء میں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس میں 44 فیصد کا اضافہ ہوا ہے

گزشتہ روز ‘فوربس ایشیا بیسٹ انڈر بلین 2020ء’ کا ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی کمپنی ’سسٹمز لمیٹڈ‘ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ دسمبر 2022ء تک ملک میں فائیوجی براڈ بینڈ کو متعارف کرا دیا جائے گا، ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت ملک بھر خصوصا دیہی علاقوں میں براڈبینڈ رابطے کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ٹی کی ایکسپورٹس مزید بڑھانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، آئی ٹی گریجویٹس کو روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

سید امین الحق کا کہنا تھا کہ ان کی وزارت آئی ٹی کے شعبہ سے متعلق ٹیکس مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تمام فیصلے میرٹ پر ہوتے ہیں اور بدعنوانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔

تقریب سے وزیراعظم ٹاسک فورس برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ممبر جہاں آراء، پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر عثمان ناصر، سی ای او سسٹمز لمیٹیڈ آصف پیر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here