لندن: ڈیجیٹل کرنسی میں بڑے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی وجہ سے کرپٹو کرنسی بٹ کوئن 28599.99 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، رواں برس بٹ کوئن کی قدر میں چارگناہ اضافہ ہوا۔
بٹ کوئن دنیا کی سب سے زیادہ مقبول کرپٹو کرنسی سمجھی جاتی ہے، بٹ کوئن کی قدر میں ایک روز میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 28012 ڈالر سے بڑھ کر 28599.99 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ مذکورہ کرنسی 16 دسمبر کو پہلی بار 20 ہزار ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد اب اس کرنسی میں دن بدن اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
پے پال کا کرپٹو کرنسی کے استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ
کرپٹو کرنسی کو قانونی قرار دینے کیلئے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور
امریکہ کے بڑے سرمایہ کاروں کی جانب سے بٹ کوئن کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی خاص وجہ اس کرنسی پر افراطِ زر کا اثرانداز نہ ہونا اور اس کی قدر میں جلد اضافہ ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ توقع کی جارہی ہے کہ یہ کرنسی بنیادی ادائیگیوں میں شامل ہو جائے گی۔
سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ بٹ کوئن کی محدود فراہمی کو نام نہاد ‘مائننگ’ کمپیوٹرز کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے جو میتھ میٹکل پزلز کو حل کرنے کا مقابلہ کرکے غیرقانونی ٹرانزیکشنز کو روکتے ہیں، ان دنوں بٹ کوئن کا سائبر حملوں سے محفوظ ترین سمجھے جانے کے سبب اسکی قدر میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔