سال 2020ء: ملک بھر میں کتنی کاریں فروخت ہوئیں؟

947

اسلام آباد: سال 2020ء کے دوران سب سے زیادہ کاریں نومبر 2020ء میں جبکہ سب سے کم مئی کے دوران فروخت ہوئیں۔ اپریل 2020ء میں کووڈ-19 کی پہلی لہر کے موقع پر لاک ڈاﺅن کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت صفر رہی۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز (پاپام) کے سابق چیئرمین مشہود علی خان نے کہا ہے کہ سال 2020ء گاڑیاں تیار کرنے والی صنعت کےلئے مشکل سال رہا ہے کیونکہ کورونا وائرس کی پہلی لہر سے قبل زیادہ شرح سود اور قیمتوں میں اضافہ جبکہ کووڈ۔19 لاک ڈاﺅن کے باعث کاروں کی فروخت متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: 

آٹو کمپنیوں کی جانب سے پیداوار میں کمی کی تحقیقات کا فیصلہ

غریب ممالک پرانی گاڑیوں کا ’کباڑ خانہ‘ کیوں بن رہے ہیں؟

لگژری گاڑیوں سے بھی بہتر فیچرز کی حامل گلوری 580 پرو گاڑی متعارف

پاپام کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2020ء کے پہلے 11 ماہ کے دوران سب سے زیادہ کاریں نومبر 2020ء کے دوران فروخت کی گئیں اور اس دوران فروخت 14 ہزار 454 یونٹس تک بڑھ گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2020ء میں کاروں کی فروخت 11 ہزار 787 یونٹس رہی، فروری میں فروخت کا حجم 12 ہزار 28 یونٹس تک بڑھ گیا تاہم مارچ 2020ء کے دوران کورونا کی پہلی لہر کے باعث فروخت چھ ہزار 830 یونٹس تک کم ہو گئی۔

اس طرح حکومت کی جاب سے لاک ڈائون کے نفاذ کی وجہ سے اپریل 2020ء کے دوران ملک بھر میں کاروں کی فروخت صفر ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: 

برطانیہ کا 2030ء تک پٹرول و ڈیزل گاڑیوں پر پابندی کا فیصلہ

کوریا جنوب مشرقی ایشیا کی آٹو انڈسٹری پر کیسے قبضہ جما رہا ہے؟

ہینڈز فری ٹیسٹ ڈرائیو: ٹیسلا اور جنرل موٹرز میں سے کس کا آٹو پائلٹ سسٹم بہتر ہے؟

پاپام کے مطابق مئی 2020ء میں کاروں کی فروخت چار ہزار 473 یونٹس، جون میں آٹھ ہزار 446 یونٹس، جولائی میں 11 ہزار 505 یونٹس، اگست میں 11 ہزار 678 یونٹس، ستمبر میں 13 ہزار 882 یونٹس، اکتوبر میں 14 ہزار 54 یونٹس اور نومبر میں 14 ہزار 454 یونٹس ریکارڈ کی گئی۔

یوں سال 2020ء کے جنوری سے نومبر کے گیارہ ماہ کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر کاروں کی فروخت ایک لاکھ نو ہزار 137 یونٹس رہی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here