عوام کیلئے نئے سال کا تحفہ، پٹرول، ڈیزل مہنگا

پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لٹر، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ

760

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے پٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم ہائوس کے میڈیا آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے عوام کے ریلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے اوگرا کی سفارشات کے برعکس پٹرولیم مصنوعات میں کم سے کم اضافہ کرنے کی منظوری دی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 10.68 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8.37 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی ۔

تاہم اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لٹر، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ منظور کیا گیا ہے۔

اسی طرح اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 92 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 87 پیسے فی لٹر اضافہ تجویز کیا گیا تھا لیکن اس کے برعکس مٹی کے تیل کی قیمت میں محض 3 روپے 36 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 106 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی نئی قیمت 73روپے 65 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 71 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے، نئی قیمتیں آج رات (یکم جنوری 2021ء) 12 بجے سے 15 جنوری 2021ء تک نافذ العمل رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here