جاوید غنی ایف بی آر کے مستقل چیئرمین تعینات

768

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے محمد جاوید غنی کو وفاقی بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) کا مستقل چئیرپرسن تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے ایک اجلاس میں محمد جاوید غنی کو چئیرپرسن ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے رواں برس جولائی میں نوشین جاوید امجد کو چئیرپرسن ایف بی آر تعینات کیا تھا، جس کے بعد اب کابینہ نے نوشین امجد کو ہٹا کر جاوید غنی کو چئیرپرسن تعینات کیا ہے، نوشین امجد تین ماہ کے لیے چئیرپرسن ایف بی آر تعینات رہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

ایف بی آر کی 31 دسمبر کو ٹیکس دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت

نوشین جاوید چیئرپرسن ایف بی آر تعینات

’بیمار ہوں، کام جاری نہیں رکھ سکتا‘، شبر زیدی کی ایک بار پھر عہدہ سنبھالنے سے معذرت

واضح رہے کہ شبر زیدی نے جنوری میں بیماری کے باعث غیرمعینہ مدت کے لیے دفتر سے چھٹیاں لی تھیں، نوشین جاوید کو تین ماہ بعد اپریل 2020 میں سابق سربراہ ایف بی آر شبر زیدی کی جگہ ایف بی آر کی بھاگ ڈور سنبھالنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

جاوید غنی پاکستان کسٹمز سروس میں 22ویں گریڈ کے افسر ہیں جو ریونیو ڈویژن کے سیکرٹری کے عہدے پر فائز تھے۔

وہ برطانیہ کی یونیورسٹی آف واروک سے گریجوایٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ماسٹر آف لاء کی ڈگری بھی رکھتے ہیں، انہوں نے انٹرنیشنل اکانومک لاء میں سپیشلائزیشن کی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here