اسلام آباد: حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی تعمیراتی شعبے کے لیے جاری کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں تین سے چھ ماہ توسیع کرنے پر غور شروع کر دیا۔
وزیراعظم کی جاری کردہ مذکورہ اسکیم ‘جمعرات’ کو ختم ہو رہی ہے۔
ایک اخباری رپورٹ کے مطابق تعمیراتی شعبے کے لیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے لیے چھ ماہ تک کی توسیع پر غور کیا جارہا ہے تاکہ 140 ارب روپے لاگت کے 350 سے زائد منصوبوں کو اسکیم کے تحت رجسٹرڈ کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیے:
قرض پروگرام دوبارہ شروع کرنے کیلئے پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے میں ناکام
’تعمیراتی شعبے سے 112 کمپنیاں ایف بی آر کیساتھ رجسٹرڈ، 123 منصوبوں پر کام کریں گی‘
راولپنڈی، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈز کا غیر قانونی رہائشی تعمیرات کیلئے ایمنسٹی سکیم لانے کا فیصلہ
اس حوالے سے وزیراعظم آفس نے وفاقی بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں مزید چھ ماہ توسیع کرنے کے لیے صدارتی آرڈیننس کا ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ حکومت ایمنسٹی اسکیم کے ختم ہونے سے پہلے ہی مختصر مدت کے لیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کی تیاری کر رہی ہے۔
تاہم، حتمی فیصلہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے فیصلے پر انحصار کرے گا کہ آیا کہ آئی ایم ایف اس اسکیم کو مزید تسلیم کرتا ہے یا نہیں۔