کراچی: جنوبی ایشیاء میں اسلامک بینکنگ اور فنانس کو فروغ دینے میں فعال کردا ر ادا کرنے پر اسلامک فنانس فورم جنوبی ایشیا نے پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک کو سال کے بہترین اسلامک فنانس ادارے کے طور پر گولڈ ایوارڈ سے نوازا ہے۔
اس کے علاوہ 2019-20ٗء کے دوران مجموعی طور پر شاندار کارکردگی پر میزان بینک کو متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے جن میں اسلامک بینک آف دی ایئر پر گولڈ ایوارڈ، اسلامک انویسٹمنٹ بینک آف دی ایئر پر گولڈ ایوارڈ، اسلامک فنانس ایڈوائزری سروسز پرووائیڈرآف دی ایئر پر گولڈ ایوارڈ اور اسلامک فنانس ڈیل آف دی ایئر پر سلور ایوارڈ شامل ہیں۔
میزان بینک کو یہ ایوارڈز اسلامک فنانس فورم جنوبی ایشیا کی پانچویں ایوارڈز تقریب میں دیے گے۔ اس تقریب کا انعقاد آن لائن کیا گیا تھا، چار روزہ تقریب کے دوران اسلامک فنانس پر کوئز مقابلہ، اسلامک فنانس کانفرنس اور ایوارڈز تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اسلامک فنانس فورم جنوبی ایشیا میں اسلامک بینکنگ اور فنانس کو فروغ دینے اور اپنے شعبے میں نمایاں کارکردگی والے اداروں کیلئے ایوارڈز کا اعلان کرتا ہے۔