چین 2021ء میں چھ لاکھ فائیوجی بیس سٹیشن قائم کرے گا

672

بیجنگ: چین کے وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی شیایو یا چھینگ نے کہا ہے کہ آئندہ سال ملک بھر میں فائیو جی نیٹ ورک کے فروغ اور اطلاق کو منظم انداز میں بڑھایا جائے گا جس کے تحت چھ لاکھ سے زائد فائیو جی بیس سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے دارالحکومت بیجنگ میں قومی صنعت اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ورک کانفرنس کے دوران کہا کہ 2021ء میں بڑے شہروں میں فائیوجی کوریج کو بڑھایا جائے گا اور مشترکہ تعمیر اور اشتراک کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دس اہم صنعتوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، بیس مثالی صنعتی اطلاقی نمونے تشکیل دیئے جائیں گے اور فائیو جی کے صنعتی خصوصی نیٹ ورک کی آزمائش کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here