عاطف مسعود عالمی رئیل اسٹیٹ گروپ دیار ہومز کے پروجیکٹ ’اسلام آباد ہلز ‘ کے سی ڈی او تعینات

1057

اسلام آباد: معروف بین الاقوامی رئیل اسٹیٹ گروپ دیار ہومز (Diyar Homes) نے عاطف مسعود ملک کو پاکستان کی پہلی ریزورٹ کمیونٹی اسلام آباد ہلز  کا چیف ڈویلپمنٹ آفیسر (سی ڈی او) مقرر کیا ہے۔

رواں سال کے اوائل میں جب دیار گروپ کی جانب سے اسلام آباد میں 27 ملین سکوائر فٹ اراضی حاصل کرنے سے متعلق خبریں میڈیا میں لیک ہوئیں تو کچھ ہے عرصہ بعد گروپ نے دنیا کی چند بڑی مشاورتی فرمز کے ساتھ مل کر پاکستان کا رخ کر لیا۔

عاطف مسعود ملک

دیار ہومز  گروپ کے پاکستان میں پہلے پروجیکٹ اسلام آباد ہلز کا ماسٹر پلان اپنی مثال آپ ہے، یہ منصوبہ خطے میں اپنی نوعیت کا واحد منصوبہ ہو گا، دنیا کے لگژری ریزورٹس کی طرح اس میں 78 فیصد اراضی اوپن ایریا اور تفریحی سرگرمیوں کیلئے مختص کی گئی  ہے۔

عاطف مسعود ملک کی تعیناتی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے دیا ہومز کے پاکستان میں ایک نمائندے کا کہنا تھا کہ ’’اسلام آباد ہلز کے نام سے صرف ایک بہترین رئیل اسٹیٹ کمیونٹی ہی تعمیر نہیں کی جا رہی بلکہ دنیا کی بہترین ڈیسٹی نیشن  کی تعمیر زیر غور ہے جس کی گزشتہ تین سالوں سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور جہاں رہائش اور تفریح سمیت ہر سہولت دستیاب ہو گی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ دیار ہومز میں عاطف مسعود کی  بطور  چیف ڈویلپمنٹ آفیسر تعیناتی ہمارے ویژن اور ترجیحات کا ثبوت ہے، انڈسٹری میں یہ طریقہ عام ہو چکا ہے کہ پہلے سیلز اور مارکیٹنگ ٹیموں کو میدان میں اتار دیا جاتا ہے جبکہ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے سرمایہ کاری ہمیشہ بعد میں کی جاتی ہے۔

’’عاطف کو اہم ترین ذمہ داری سونپ کر اپنی ٹیم میں شامل کر کے ہم بے حڈ پرجوش ہیں، کے وسیع تجربے کے باعث ان کی صلاحیتوں پر بھی اعتماد ہے، یقیناََ وہ اسلام آباد ہلز کو ایک ایسا پروجیکٹ بنانے میں مدد کریں گے جو صارفین کی توقعات سے بھی بڑھ کر ہو گا۔‘‘

عاطف مسعود نے نسٹ سے سول انجنیئرنگ جبکہ سوئٹزرلینڈ کے معروف ادارے (École Hôtelière de Lausanne) سے ایم بی اے (Hospitality Development)  کر رکھاہے اور ان کا شمار پاکستان کے بہترین سول انجنیئرز اور کنسٹرکشن پروفیشنلز میں ہوتا ہے، وہ گزشتہ 23 سالوں سے  ہاشو گروپ، ڈیسکون اور ری پبلک انجنیئرنگ کارپوریشن جیسی پاکستان کی مشہور و معروف رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کمپنیوں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

اپنی تعیناتی کے حوالے سے عاطف مسعود نے بتایا ،’’اسلام آباد ہلز میرے لیے نیا چیلنج ہے کیونکہ یہ ناصرف ایک بے مثال منصوبہ ہے بلکہ پاکستان کے ترقیاتی سیکٹر کونئی سمت بھی دے گا، اس کی نمایاں خوبیوں میں سے ایک یہ ہے کہ منصوبہ صارفین کو مدنظر رکھ کر بنایا جا رہا ہے،  ہماری پہلی ترجیح پیشہ کمانا نہیں بلکہ صارفین کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے اور اسی مقصد کیلئے اسلام آباد کی پرکشش جگہوں میں سے ایک کا انتخاب کیا گیا ہے جسے ماحول دوست طریقے سے لگژری طرز کے رہائشی ، کاروباری اور تفریحی علاقے میں بدل دیا جائے گا۔‘‘

عاطف مسعود نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد ہلز کے حوالے سے جو بھی وعدے کیے جا رہے ہیں انہیں عالمی معیار کے مطابق جلد حقیقت میں بدل دیا جائے گا  اور اس کیلئے بہترین  ، تجربہ کار اور انتہائی پیشہ ور افراد پر مشتمل ٹیم کا م کر رہی ہے۔

دیار ہومز انٹرنیشنل رئیل اسٹیٹ ڈویلپر گروپ جس کے دفاتر دوبئی، لندن اور نیویارک میں موجود ہیں ،اور اس کے ترقیاتی اخراجات ڈیڑھ ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here