جاری مالی سال کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت میں کمی

جولائی تا نومبر تک افغانستان کو پاکستانی برآمدات کا حجم  368.14 ملین ڈالر رہا جبکہ افغانستان سے 49.87 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئیں

572
epa02416396 Trucks carrying Afghan transit trade supply are waiting for custom clearance at Pak-Afghan border in Chaman, Pakistan, 28 October 2010. Pakistan and Afghanistan sign the Afghanistan Pakistan Transit Trade Agreement (APTTA) in Kabul on October 28. EPA/MATIULLAH ACHAKZAI

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں 17.49 فیصد اور افغانستان سے درآمدات میں 22.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ جاری مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں (جولائی تا نومبر) میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات کا حجم  368.14 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 17.49 فیصد کم ہے، گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں افغانستان کو پاکستان نے 423.56 ملین ڈالر کی برآمدات کی تھیں۔

سالانہ اعتبار سے نومبر 2020ء میں افغانستان کو 71.65 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ سال نومبر میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات کا حجم  93.52 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے لے کر نومبر 2020ء تک افغانستان سے 49.87 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 22.63 فیصد کم ہیں، گزشتہ سال کے پہلے پانچ ماہ میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 61.16 ملین ڈالر رہا تھا۔

نومبر 2020ء میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 18.29 ملین ڈالر رہا، گزشتہ سال نومبر میں افغانستان سے درآمدات کا حجم  22.34 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مالی سال 2019-20ء میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات کا مجموعی حجم 888.91 ملین ڈالر جبکہ مالی سال 2019-20ء میں افغانستان سے درآمدات کا کل حجم 121.83 ملین ڈالر رہا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here