اے این ایف کی کارروائیاں، 78 کروڑ ڈالر کی منشیات برآمد، 28 ملزمان گرفتار

برآمد شدہ منشیات میں 727.8 کلو چرس، 715.446 کلو ہیروئن، 2492.8 کلو افیون، 5.120 کلو آئس، 552 کلوگرام مارفین اور 209 کلو دیگر  ڈرگز شامل،  28 ملزمان گرفتار، 12 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں  

1209

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 35 ملک گیر کارروائیوں کے دوران 4703.47 کلو گرام منشیات برآمد کر لی جس کی بین الاقوامی مالیت 780.460 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 28 ملزمان کو حراست میں لے کر 12 گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں ۔

برآمد شدہ منشیات میں 727.8 کلو گرام چرس، 715.446 کلو گرام ہیروئن، 2492.8 کلو گرام افیون، 5.120 کلو گرام میتھا میفیٹامائن (آئس)، 552 کلوگرام مارفین، 8.514 کلو گرام روچی ٹو گولیاں،200.790 کلو گرام ایمفیٹا مائن اور 1 کلو گرام مشکوک پاﺅڈر شامل ہے۔

اے این ایف سندھ 

اے این ایف سندھ نے کانفرنس ہوٹل حب ریور روڈ کراچی کے قریب ایک مسافر بس کو روک کر اُس میں سوار بلوچستان کے رہائشی عزیز احمد نامی مسافر کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے دو کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 دوسری کارروائی میں اے این ایف، پولیس سٹیشن کورنگی نے پورٹ قاسم کراچی میں چھاپہ مار کر ایک کنٹینر میں موجود لیڈیز شرٹس کے 500 عدد کارٹنز کی تلاشی لیتے ہوئے 25 عدد لیڈیز شرٹس کی کڑھائی میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی 2.590 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی، کنٹینر ایکسپورٹر عبدالغفار خان، حبا ٹریڈنگ کمپنی کراچی کی جانب سے برطانیہ کے لئے بک کروایا گیا تھا۔

تیسری کارروائی میں پولیس سٹیشن سکھر نے روہڑی ریلوے سٹیشن میں پلیٹ فارم نمبر 3 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی حیات نامی ملزم کے ذاتی قبضے سے 30 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 چوتھی کارروائی میں اے این ایف کراچی نے کٹی پہاڑی محلہ عثمان غنی کالونی کیو بلاک، لنک روڈ اورنگی ٹاﺅن کراچی کے قریب بلوچستان کے رہائشی نور محمد کے ذاتی قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پانچویں کارروائی میں اے این ایف، پولیس اسٹیشن کورنگی کراچی کے عملے نے کراچی میں واقع ایک نجی کوریئر کمپنی کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے ایک پارسل کی تلاشی کے دوران دو عدد کمبلوں میں چھپائی گئی ایک گرام ہیروئن برآمد کر لی، مذکورہ پارسل پشاور کی رہائشی رابعہ صادق نامی خاتون کی جانب سے برطانیہ کے رہائشی احسان حسین کے نام پر بک کروایا گیا تھا۔

اے این ایف بلوچستان

اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان، پولیس اسٹیشن گوادر نے پاکستان نیوی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران گوادر کے ساحلی علاقے جیوانی سے 99کلو گرام ہیروئن اور 200 کلو گرام ایمفیٹا مائن برآمدکر لی۔

دوسری کارروائی میں اے این ایف کوئٹہ نے قلعہ عبداللہ کے مین بازار میں کارروائی کے دوران 10.5 کلو گرام چرس برآمدکرلی، تیسری کارروائی  میں تحصیل چمن، ضلع کوئٹہ میں واقع کلی روحانی میں کارروائی کرتے ہوئے 1210 کلو گرام افیون اور 552 کلو گرام مارفین برآمد کرلی، چوتھی کارروائی میں  پولیس اسٹیشن ریجنل ڈائریکٹوریٹ بلوچستان کوئٹہ نے تحصیل گلستان و ضلع قلعہ عبداللہ میں زردی بند کے جنرل ایریا میں کارروائی کے دوران 932 کلو گرام افیون اور 557کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

اے این ایف خیبر پختونخوا

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایف سی (نارتھ) کے تعاون سے شن قمر چیک پوسٹ کے قریب دوران کارروائی1.6 کلو گرام وزنی دو عدد چرس کے پیکٹ  برآمد کر لئے۔ برآمد شدہ منشیات خیبر سے پشاور سمگل کی جانی تھی۔

دوسری کارروائی میں اے این ایف، پولیس اسٹیشن ڈیرہ اسماعیل خان نے انڈس ہائی وے کے قریب واقع پیزو بائی پاس کے قریب لکی مروت کے رہائشی گوہر ایوب نامی ملزم کے سامان کی تلاشی لیتے ہوئے اس کے شاپنگ بیگ سے 3.6کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تیسری کارروائی میں اے این ایف پولیس سٹیشن پشاور نے ایف سی (نارتھ) کے تعاون سے شن قمر چیک پوسٹ کے قریب خیبر کے رہائشی محمد رزاق نامی ملزم کی تلاشی لیتے ہوئے 5 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، پکڑی گئی منشیات تیراہ سے باڑا سمگل کی جانی تھی۔

چوتھی کارروائی میں اے این ایف پشاور نے 104 ونگ ایف سی (نارتھ) کے تعاون سے ایک ہنڈاسوک کار کی تلاشی لیتے ہوئے کار کی پچھلی سیٹ میں مہارت سے چھپائی گئی 13.2 کلو گرام افیون، 2.4 کلو گرام ہیروئن اور 34.8 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

پانچویں کارروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے 104 ونگ، FC (نارتھ) کے تعاون سے شیخانو چیک پوسٹ پر ٹیوٹا کرولہ کار کی تلاشی لیتے ہوئے کار کی ڈرائیونگ سیٹ کے اندر چھپائی گئی2.4 کلو گرام چرس برآمد کر کے موقع پر موجود خیبر کے رہائشی حمید گل اور شامت خان نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لی ۔

چھٹی کارروائی میں اے این ایف پشاور نے 144ونگ، ایف سی (نارتھ) کے تعاون سے زکا ءخیل سرسوبی سیکٹر ضلع خیبر میںسرچ آپریشن کے دوران 35 کلو گرام چرس برآمد کی جو زیرو لائن پر کسی نامعلوم شخص کی جانب سے چھپائی گئی تھی، برآمد شدہ منشیات افغانستان سے پاکستان سمگل کی جا رہی تھی۔

ساتویں کارروائی میں اے این ایف پشاور نے رشکئی موٹر وے ٹول پلازہ مردان کے قریب ایک ہنڈا ہائبرڈ کار سے 42 کلو گرام افیون برآمد کر کے چارسدہ کے رہائشی شیر عالم اور امجد حسین نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 آٹھویں کارروائی میں پولیس اسٹیشن پشاور نے 104 ونگ ایف سی (نارتھ) کے تعاون سے شیخانومیں کارروائی کرتے ہوئے خیبر کے رہائشی گل شیر نامی ایک موٹر سائیکل سوار کو روک کر دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے 1.2 کلو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

نویں کارروائی میں پولیس اسٹیشن ریجنل ڈائریکٹوریٹ پشاور نے ایک ہائی ڈائی ہاٹسو ہائی جیٹ وین کو روک کر دوران تلاشی وین میں موجود پشاور کے رہائشی محمد عارف نامی ملزم کے ذاتی قبضے سے 1.6 کلو گرام افیون اور33.6 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا۔

دسویں کارروائی میں اے این ایف خیبر پختونخوا نے باچاخان ایئر پورٹ پشاور سے دوحہ جانے والے ہنگو کے رہائشی نیاز میر نامی مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران بچوں کے دودھ کے ڈبوں میں چھپائی گئی 1.63 کلو گرام ہیروئن اور 790 گرام ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کر لی۔

گیارہویں کارروائی میں اے این ایف پشاورنے شن قمر چیک پوسٹ کے قریب 216 ونگ باڑا  رائیفلز کے تعاون سے اپر دیر کے رہائشی عطاءالرحمان نامی ملزم کے قبضے سے ایک  کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 اے این ایف پنجاب

ادھر اے این ایف راولپنڈی، پولیس سٹیشن ریجنل ڈاریکٹوریٹ راولپنڈی نے موٹر وے لنک روڈ ، اسلام آباد پر ناکے کے دوران اورکزئی کے رہائشی محمد جانان نامی ملزم کے سکول بیگ سے 3.150 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دوسری کارروائی میں پولیس اسٹیشن ریجنل ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی نے اے ایس ایف کے تعاون سے اسلام آباد ایئر پورٹ کے پارکنگ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کار سے 21.686کلو گرام ہیروئن برآمد کی جو کار میں موجود ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی تھی، موقع پر موجود خیبر کے رہائشی محمدامین نامی ملزم کوگرفتار کر لیا۔

تیسری کارروائی میں این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران پرواز نمبر ایس وی ۔ 889 سے جدہ جانے والی اسلام آباد کی رہائشی شبانہ بی بی اور شازیہ گل نامی دو خواتین کے سامان کی تلاشی کے دوران ان کے سفری بیگوں سے8.514 کلو گرام وزنی 43200 عدد روچی ٹوگولیاں (کولانزیپام ) بر آمد کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا ۔

چوتھی کارروائی میں اے این ایف راولپنڈی نے جی ٹی روڈ سوہاوہ ضلع جہلم پر واقع ترکئی ٹول پلازہ پر دوران ناکہ بندی مردان کے رہائشی ہدایت اللہ کے ذاتی قبضے سے ایک کلو گرام مشکوک پاڈربرآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پانچویں کارروائی میں پولیس اسٹیشن ریجنل ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی نے اے ایس ایف کے تعاون سے اسلام آباد ایئر پورٹ سے بحرین جانے والے خیبر کے رہائشی سعید خان نامی ملزم کو روک کراس کے سامان کی تلاشی لیتے ہوئے اس کے ٹرالی بیگ میں جذب شدہ 2.7کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس) برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

چھٹی کارروائی میں اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے جدہ جانے والے سرگودھا کے رہائشی نقیب اختر اورمنڈی بہائولدین کے رہائشی محمد منیر نامی دومسافروں کوشک کی بنا پر حراست میں لیا،دوران تفتیش ملزمان نے اپنے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولوں کی موجودگی کا اعتراف کیا جس پر دونوں ملزمان کوبینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی منتقل کیاگیا جہاں ان کے پیٹ سے 185عدد ہیروئن بھرے(1.210 کلوگرام وزنی) کیپسول برآمد کر کے ملزمان کو تھانے منتقل کر دیا گیا ۔

ساتویں کارروائی میں اے این ایف پولیس اسٹیشن ریجنل ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی نے ریل ویو سوسائٹی راولپنڈی میں واقع ایک پرائیویٹ کوریئر آفس سے برطانیہ بھیجے جانے والے بسوں کے64 عدد بریک پیڈز پر مشتمل ایک پارسل کو قبضے میں لے کر دوران تلاشی 32عدد بریک پیڈز میں چھپائی گئی 2.6 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ مذکورہ پارسل آزاد کشمیر کے رہائشی محمد شفیق کی جانب سے برطانیہ میں موجود یاسر احمد کے لئے بک کروایا گیا تھا۔

اے این ایف پنجاب، پولیس سٹیشن لاہور نے کارگو کمپلیکس، علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور پر واقع ایک کوریئر آفس کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے9 عدد ٹریک سوٹ پر مشتمل ایک پارسل کو قبضے میں لے کر دوران تلاشی ایک ٹریک سوٹ میں چھپائی گئی 1.38 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن آئس برآمد کر لی۔ مذکورہ پارسل لاہور کے رہائشی عمران ایتھونی کی جانب سے مسزاینا موریلٹو کو بھیجا جانا تھا۔

دوسری کارروائی میں اے این ایف نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول وزیرآباد روڈ اوگوکی سیالکوٹ کے قریب ناکے کے دوران ایک ٹویوٹا کار کو روک کر گاڑی کے فرنٹ دروازوں میں موجود خفیہ خانوں میں چھپائی گئی3 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی جبکہ موقع پر موجود گوجرانوالہ کے رہائشی محمد افضل نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تیسری کارروائی میں اے این ایف لاہور نے پتوکی ٹول پلازہ ملتان روڈ قصور کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تین گاڑیاں ٹویوٹاڈبل کیبن، ویگو ہائی لکس اور ٹویوٹا ہائی لکس ڈبل کیبن کو روک کر تلاشی کے دوران مذکورہ گاڑیوں کے خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر218.4 کلو گرام افیون اور 433.2 کلو گرام چرس برآمد کر کے موقع پر موجود نوشہرہ کے رہائشی آصف علی، خیبر کے رہائشی محمد عرفان اور سیالکوٹ کے رہائشی محمد آصف نامی تین ملزمان کوموقع پرگرفتار کر لیا۔

چوتھی کارروائی میں اے این ایف پنجاب نے سمبڑیال وزیرآباد سیالکوٹ روڈ پر واقع فور سٹار میرج ہال سٹریٹ کارنر کے قریب ایک موٹر سائیکل کو روک کراس پر سوار سیالکوٹ کے رہائشی محمد بلال نامی ملزم کی تلاشی کے دوران اس کے ذاتی قبضے سے 1.15کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

پانچویں کارروائی میں اے این ایف لاہور نے راوی ٹول پلازہ موٹر وے پر کارروائی کرتے ہوئے دریا کے کنارے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 22.8کلو گرام افیون اور45.6کلوگرام چرس بر آمد کر لی۔

چھٹی کارروائی میں پولیس اسٹیشن لاہور نے مین سروس سینٹرکوٹ لکھپت میں کارروائی کرتے ہوئے آسٹریلیا بھیجے جانے والے برتنوں کے سیٹ پر مشتمل ایک پارسل کی تلاشی کے دوران اس میں موجود ایک دیگچی میں چھپائی گئی 1.04کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن آئس برآمد کر لی، مذکورہ پارسل قصور کے رہائشی مظہر حسین نامی ملزم کی جانب سے آسٹریلیا کے رہائشی جوئل زیاہ کے لیئے بک کروایا گیا تھا۔

ساتویں کارروائی میں اے این ایف پنجاب لاہور نے راوی ٹول پلازہ موٹر وے پر ٹویوٹا سنگل کیبن ڈالہ کو روک کر دوران تلاشی اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 52.8 کلو گرام افیون اور 84 کلو گرام چرس برآمد کر کے خیبر کے رہائشی سعید مرجان اور افغانستان کے رہائشی گل جان نامی ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

آٹھویں کارروائی میں پولیس اسٹیشن لاہور نے کوٹ لکھپت میں واقع ایک کوریئر آفس سے قطر بھیجے جانے والے کراکری کے سامان پر مشتمل بیگ کی تہہ میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی 1.33کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی ،مذکورہ پارسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی بلاول سلطان نامی شخص کی جانب سے بک کروایا گیا تھا ۔  تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997ءکے تحت اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here