تیل و گیس کی تلاش کیلئے 20 نئے بلاکس کی نیلام کا فیصلہ

681

اسلام آباد: حکومت نے توانائی کے شعبہ میں خود کفالت کے حصول کے لئے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد تیز کر دیا ہے اور تیل اور گیس کی تلاش کےلئے 20 نئے بلاکس نیلامی کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق تیل وگیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

نئے بلاکس آئندہ ماہ نیلامی کیلئے پیش کئے جائیں گے، ان بلاکس کی نیلامی کیلئے بولی آئندہ ماہ کے وسط تک ہونے کا امکان ہے جس سے ملک میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اور تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here